اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فائونڈیشن اتھارٹی کے سیکٹرG/14 میں کروڑوں روپے مالیت کی کرپشن کا معاملہ‘ ایف آئی اے کے ڈپٹی کمشنر لینڈ کے بعد دیگر ملوث ملزمان کے گھروں پر چھاپے’ تینوں ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے ضمانت کرالی‘ ایف آئی اے نے تحصیلدار کو طلب کرلیا ، ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپالائز ہائوسنگ اتھارٹی نے 51کروڑ روپے کی کرپشن میں ڈپٹی کمشنر لینڈ یاسر قیوم کو جیل روانہ کرکے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے تو ایف جی ای ایچ اے کے اسسٹنٹ وقاص سب انجینئر عبید نے گرفتاری کے خوف سے عدالت پہنچ گئے عبوری ضمانت حاصل کرلی عدالت نے نوٹس ایف آئی اے کو بھجوا دیئے ہیں۔
کہ ایف آئی اے نے متاثرین کی درخواست پر جن ملزمان کو نامزد کیا تھا ان میں ڈائریکٹر، لینڈ ڈائریکٹر احسان الٰہی جس کو بلیو ایریا میں نامعلوم قاتلوں نے قتل کردیا تھا کو مقدمہ میں نامزد کردیا جبکہ درخواست میں نامزد تحصیلدار عرفان ڈوگر جو کہ درخواست میں مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا کیس میں نامزد نہ کیا بلکہ مقدمہ سے خارج کردیا گیا جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ کے تفتیشی اور ایک کانسٹیبل کے خلاف سخت ایکشن لیا جس پر ایف آئی اے نے عرفان ڈوگر تحصیلدار کو مقدمہ میں شامل تفتیش کرنے کے لئے نوٹس جاری کرکے اس کو طلب کیا جس پر تحصیلدار گزشتہ روز ایف آئی اے میں پیش ہوگیا اور ابتدائی بیان ریکارڈ کروادیا۔
جبکہ دوسری جانب ایف جی ای ایچ اے کے دیگر ملازم، ڈائریکٹر، فنانس، اصغر علی اسسٹنٹ وقاص‘ سب انجینئر عبید اور ایک پراپرٹی ڈیلر عامر شامل تھا کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے تو وہ گھروں سے فرار ہوگئے اوصاف کو ذرائع نے بتایا کہ اس کرپشن میں دیگر کئی پراپرٹی ڈیلرز بھی شامل ہیں جن کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے، کیپیٹل نیوز پوئنٹ نے جب مقدمہ کے تفتیشی مرزا وقاص سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ مقدمہ کی تفتیش ٹھیک سمت چل رہی ہے ابھی تفتیش جاری ہے ڈی سی لینڈ جیل بھیج دیا ہے اس سے اہم شواہد حاصل کرلئے ہیں۔

