راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 07 پتنگ سپلائر گرفتار، 1300 سے زائد پتنگیں اور 13 ڈوریں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1100 پتنگیں اور 06 ڈوریں برآمد کیں، گوجر خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 140 پتنگیں اور 02 ڈوریں برآمد کیں .
وارث خان پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر 65 پتنگیں اور 03 ڈوریں برآمد کیں، نیو ٹاؤن پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر20 پتنگیں اور 02 ڈور برآمد کی،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا، پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

