لاہور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بسنت کےلیےمانیٹرینگ سمیت ہرلحاظ سےجامع پلان بنایا گیا،نجاب میں بسنت فیسٹیول کے جائزہ اجلاس سے خطاب سے کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ادارے کام کر رہے ہیں، عوام کو دنگا فساد پر لگا دیا گیا تھا، لاہور میں ٹریفک کے لیے بہترین پلان بنایا گیا ہے،اُنہوں نے کہا کہ واقعہ بند کمرے میں سردی سے بچاؤ کے لیے گیس ہیٹر اور لکڑیاں جلانے کے باعث پیش آیا، بسنت فیسٹیول کیلئے لاہور میں ٹریفک کیلئے بہترین پلان بنایا گیا ہے، پنجاب کےعوام کوان کی خوشیاں لوٹائیں گے، فروری کو لاہور میں بسنت منائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو ان کی خوشیاں لوٹائیں گے، بہارکی آمد کی خوشی میں بسنت کا تہوارصدیوں سےمنایا جاتا ہے،ڈوراورپتنگ کے سائز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا ہو گی، بسنت کے لیےمانیٹرینگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان بنایا گیا ہے،مریم نواز نے کہا کہ بسنت کےدوران چرخی ڈورکی اجازت نہیں ہوگی، غلط ڈور استعمال کرنے پر 5سال سزا اور جرمانہ ہوگا، ریڈ زون میں بغیرسیفٹی راڈ کے موٹرسایئکل کے داخلےکی اجازت نہیں ہو گی، ڈو راور پتنگ کے سائز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا ہوگی.
اُن کا کہنا تھا کہ بسنت کے لیے مانیٹرینگ سمیت ہر لحاظ سےجامع پلان بنایا گیا ہے، بسنت کےدوران چرخی ڈورکی اجازت نہیں ہوگی، غلط ڈوراستعمال کرنے پر 5 سال سزا اورجرمانہ ہوگا، ریڈ زون میں بغیرسیفٹی راڈ کے موٹر سایئکل کے داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ہم ملکرایک محفوظ بسنت منائیں گے، اللہ کرے پنجاب ہسنتا اور بستا رہے، بسنت کے دوران عوام کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائےگی، 24روٹس پر500بسیں اوررکشےمفت چلائےجائیں گے، بسنت کے لیے2 کنٹرول روم قائم کیے جا رہے ہیں،مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کلینک آن وہیلز،ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کا عملہ متحرک رہے گا،عوام کے لیے بسنت کو خوبصورت طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے۔

