سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان کا 15 رکنی ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ اعلان

لاہور(بیورو رپورٹ) پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سلمان علی آغا پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر کر دیئے گئے، پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے ڈائریکٹر عاقب جاوید، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور وائٹ بال کپتان سلمان آغا پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔

ورلڈ کپ کیلئے ٹی 20 سکواڈ میں سلمان علی آغا کپتان ہوں گے، سکواڈ میں بابر اعظم، فخز زمان، محمد نواز، ابرار احمد اور نسیم شامل کو شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ محمد سلمان مرزا، شاہین آفریدی، شاداب خان، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، عثمان طارق، صائم ایوب اور عثمان خان ٹیم کا حصہ ہیں۔