اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی سر براہی میں اہم میٹنگ کا انعقاد اسلام آباد پولیس کی آپسی کمیونیکیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے وقت میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی سر براہی میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،میٹنگ میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی فراز میمن ،سیف سٹی ٹیکنیکل ٹیم ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی ،میٹنگ میں اسلام آباد پولیس کی آپسی کمیونیکیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے وقت میں مزید بہتری لائی جا سکے،اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی نے کہا کہ آپسی کمیونیکیشن کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،اداروں کو ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے کمیونیکیشن کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہیے .

انہوں نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں اسلا م آباد پولیس کے کمیونیکیشن کے نظام کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق بنایا جائے تاکہ پولیس جائے حادثہ اور جائے وقوعہ پر بروقت پہنچ سکے ،ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں “پکار “15- پر پولیس کو اطلاع دے سکتے ہیں ،اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت اسلام کے شہریوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے.

