راولپنڈی میں موبائل لائسنسنگ وینز کا ہفتہ واری شیڈول جاری، شہریوں کو اپنی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائیں گی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر دور دراز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلئے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت پر پولیس موبائل لائسنسنگ وینز کا ہفتہ واری شیڈول جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے احکامات اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پر دور درزا سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلئے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت موبائل لائسنسنگ وینز کا ہفتہ واری شیڈول جاری کر دیا گیا۔انچارج ڈرائیونگ لائسنس برانچ انسپکٹر امتیاز خان کے مطابق موبائل پولیس وینز منگل کویونین کونسل ساگری اورنزد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مصریال راولپنڈی .

بدھ کوحیدری چوک سید پور روڈ اورسکھو سٹاپ چکوال روڈ تحصیل گوجر خان،جمعرات کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیول اورفوارہ چوک راجہ بازار، جمعہ کوجھاورہ پکٹ دھمیال روڈ اورخواجہ کارپوریشن اڈیالہ روڈ، ہفتہ کوگریسی لائن پکٹ راول روڈ اوردولتالہ شہر تحصیل گوجر خان میں لائسنسنگ سہولیات فراہم کرے گی جبکہ اتوار کواولڈ واران ڈپو صد میں خصوصی رکشہ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

موبائل پولیس خدمت صبح9بجے سے شام 4بجے تک اپنے مقررہ پوائنٹس پرشہریوں کی سہولت کیلئے موجود ہو گی۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ موبائل لائسنسنگ وینز کے ذریعے شہریوں کو انکی دہلیز پر لائسنسنگ سہولیات فراہم کرنے کیساتھ موٹر سائیکلسٹ کو فوری طور پر لرنر و لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں،شہریوں کو بھی چاہیے کہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور اپنے قریبی لائسنسنگ سینٹر یا خدمت مرکز سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔