ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی فیلڈ ٹریفک افسران سے میٹنگ

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی فیلڈ ٹریفک افسران سے میٹنگ ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کی موثر روانی کو یقینی بنانے،لین اور لائن کی وائلیشن پر قابو پانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے فیلڈ ٹریفک پولیس افسران سے میٹنگ کی ،انہوں نے تمام افسران کو بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کی مو¿ثر روانی کو یقینی بنانے،لین اور لائن کی وائلیشن پر قابو پانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے اور شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو24/7 بحال رکھا جا سکے ،ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک نے میٹنگ کے اختتام پر فیلڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک پولیس افسران کی عوامی خدمت کے حوالے سے عزم .

محنت اور دیانت داری کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد تقسیم کیں ،انہوں نے تمام افسران کو مزید محنت و لگن سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں ،اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور ہمہ وقت شہریوں کی خدمت کیلئے شاہراہوں پر موجود ہے ،شہری شاہراﺅں پر کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں ٹریفک “ہیلپ لائن “1915- پر کال کر سکتے ہیں۔