فیصل بینک ایس او پی یونیفائیڈ میراتھن لاہور 2026 کا ٹائٹل اسپانسر

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان کے نمایاں اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)Diversity and Inclusion کے فروغ کے عزم کے تحت دوسرے ایس او پی یونیفائیڈ میراتھن لاہور 2026 کو اسپانسر کرے گا، جو یکم فروری 2026 کو ڈی ایچ اے فیز 9 پرزم بلاک، لاہور میں ہوگا،کراچی میں اسپیشل اولمپکس پاکستان کے ساتھ تقریباً ایک دہائی پر محیط شراکت داری اور 2025 میں لاہور ایڈیشن کے کامیاب آغاز کے بعد لاہور میراتھن کی سرپرستی فیصل بینک کے اُس مستقل اور پائیدار عزم کے تحت جو ذہنی اور جسمانی نشوونما سے متعلق خصوصی افراد کے لیے مساوی شمولیت، باوقار شرکت اور یکساں مواقع کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

ایس او پی یونیفائیڈ میراتھن پاکستان میں شمولیت کے فروغ کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم ہے، جو اسپیشل اولمپکس کے ایتھلیٹس، پیشہ ور افراد، خاندانوں، کارپوریٹ رہنماؤں اور عام شہری مل کر صلاحیت اور اتحاد کو سراہتے ہیں۔ یہ ایونٹ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ حقیقی اور بامعنی ترقی اسی وقت ممکن ہوتی جب معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے،یونیفائیڈ میراتھن کے لیے فیصل بینک کی حمایت اس کی اسلامی کارپوریٹ قدر کیئر سے ہم آہنگ ہے، جو ذمہ دار بینکاری، کمیونٹی سے مؤثر رابطے،Diversity, Equity and Inclusion (DEI) سے متعلق بینک کے وسیع ایجنڈے کی ترجمانی کرتی ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے فیصل بینک ان اقدامات کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے جو سماجی رکاوٹوں کو دور کررہے ہیں اور زیادہ جامع ،ہمدرد اور مستحکم پاکستان کی تشکیل میں مددگار ثابت ہورہے ہیں۔

دوسرے فیصل بینک ایس او پی یونیفائیڈ میراتھن لاہور 2026 میں شہر بھر سے بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جہاں اسپیشل اولمپکس کے ایتھلیٹس پیش قدمی کریں گے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ان کے شانہ بشانہ شریک ہوں گے۔ فیصل بینک کی سینئر قیادت، اسپیشل اولمپکس پاکستان، کارپوریٹ شخصیات، پروفیشنل رنرز اور نامور شخصیات مختلف صلاحیتوں کے حامل ایتھلیٹس کے ساتھ دوڑتے ہوئے، چلتے ہوئے یا وہیل چیئر کے ذریعے ایک مشترکہ جدوجہد میں حصہ لیں گے، تاکہ ایک جامع، بااختیار اور ہم آہنگ معاشرے کے مشترکہ وژن کی تجدید کی جا سکے۔ تمام شہریوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ رجسٹریشن کرا کے اس نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں،اس نوعیت کی پائیدار شراکت داریوں کے ذریعے فیصل بینک شمولیت کے فروغ دے رہا ہے اور اس امر کو یقینی بنارہا ہے کہ ترقی مشترکہ، بامقصد اور سب کے لیے قابلِ رسائی ہو۔