راولپنڈی ٹریفک پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف کارروائی، بسنت پر مکمل پابندی نافذ

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سی پی او راولپنڈی سیدخالد محمود ہمدانی کے خصوصی احکامات پر راولپنڈی ٹریفک پولیس پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سرگرم عمل۔ پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے ضلع راولپنڈی میں پتنگ بازی اور بسنت پر مکمل پابندی ہے جس کی روک تھام کیلئے راولپنڈی ٹریفک پولیس ضلعی پولیس کے ساتھ ملکر اپنا بھرپور کردار ادا رکررہی ہے اور ایسے عناصر کی مکمل نشاندہی بھی جاری ہے.

جبکہ ضلعی پولیس ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے ایسے عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔ اس کیساتھ موٹر سائیکلسٹ میں سیفٹی وائیر کی تنصیب بھی کی جا رہی ہے لہذا میری شہریوں اور خصوصاًوالدین سے درخواست ہے کہ وہ خود بھی ذمہ داری کا مظاہر کریں اورپتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے حوالے سے اپنے بچوں پر کڑی نظررکھیں اور اسکی روک تھام کیلئے راولپنڈی پولیس کا ساتھ دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس شہریوں کو بلا رکاوٹ ٹریفک کی روانی فراہم کرنے کیساتھ انکی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہے۔

موٹر سائیکل سواردوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر خونی اور قاتل پتنگ کی ڈور سے زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے موٹر سائیکل کے اوپر سیفٹی وائر کا استعمال کریں۔