اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا دورہ ایس ایس پی سکیورٹی نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،تمام افسران و جوانوں کو مستعدی، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سیکیورٹی) کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی دورہ کیا ،انہوں نے عدالتی سکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اقبال خان نے انہیں سکیورٹی ڈیوٹی، نفری کی تعیناتیوں اور مجموعی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ایس ایس پی سکیورٹی نے سکیورٹی پر مامور افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ مکمل مستعدی، نظم و ضبط اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی اداروں کی سکیورٹی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور عوام، وکلائ، سائلین اور عدالتی عملے کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ سکیورٹی انتظامات کو مزید مو¿ثر بنانے کے لئے مسلسل نگرانی، جانچ پڑتال اور بہتری کا عمل جاری رکھا جائے گا۔آخر میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت پرعزم اور کوشاں ہے.

