اسلام آباد پولیس کا اہم اجلاس، بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا، شہری مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد نے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد کرنے سمیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی آئی بی ٹیم اور ناکہ فیض آباد پر تعینات افسران کو تعریفی اسنادسے نوازا، جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل کے بروقت حل کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اسلام آباد پولیس کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،جبکہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کو برقرار رکھنے سمیت غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف موثر اور بھرپور کریک ڈاون کرنے کی ہدایات جاری کیں،اسی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کے دوران بہتر ین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرڈی آئی بی ٹیم اور ناکہ فیض آ بادپر تعینات افسران کوانعامات وتعریفی اسناد سے بھی نوازا .

جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، جس میںانہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کےلئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں.