ایف آئی اے اینٹی کرپشن لاہور کی کارروائی، لیسکو اہلکار رشوت کے الزام میں گرفتار

لاہور (بیورو رپورٹ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ایک لیسکو اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم محمد اقبال بھٹی، جو لیسکو سب ڈویژن آفس راوی روڈ میں لائن سپرنٹینڈنٹ کے طور پر تعینات تھا، کو 50,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے دیگر کیسز میں ملوث افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔