راولپنڈی (کرائم رپورٹر )ایس پی راول سعد ارشد اور ایس پی سی آئی اے تیمور خان کی زیر صدارت راول آفس میں میٹنگ، میٹنگ میں راول ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور سی آئی اے سٹاف کی شرکت، افسران نے فردا فرداً زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ،آتش بازی،کرایہ داری ایکٹ ایکٹ کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے،ڈکیتی، رابری اور چوری کے مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈیافتگان کو شامل تفتیش کیا جائے اور ان پر کڑی نظر رکھی جائے، امن وامان کا قیام اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، ایس پی راول سعد ارشد۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی راول سعد ارشد اور ایس پی سی آئی اے تیمور خان کی زیر صدارت راول آفس میں میٹنگ کا انعقاد .
میٹنگ میں راول ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور سی آئی اے سٹاف نے شرکت کی، افسران نے فردا فرداً زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ،آتش بازی،کرایہ داری ایکٹ ایکٹ کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے،کار و موٹر سائیکل چوری،ہاوس رابری اور جرائم بر خلاف املاک کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کاروائیاں کی جائیں، پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ،آتش بازی،کرایہ داری ایکٹ ایکٹ کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے اور چالان پینڈنسی کلئیر کی جائے، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے .
عادی مجرمان کی علاقہ میں موجودگی اور سرگرمیوں پر کھڑی نظر رکھی جائے، ڈکیتی، رابری اور چوری کے مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈیافتگان کو شامل تفتیش کیا جائے اور ان پر کڑی نظر رکھی جائے،سنگین مقدمات میں سینئر افسران روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ اور پراگرس کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ بہترین تفتیش اور موثر پیروی مقدمات سے ہی ملزمان کو قرار واقعی سزادلوائی جا سکتی ہے، تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، امن وامان کا قیام اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

