عمرکوٹ (بیورو رپورٹ )ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد نے امریکی سفیر نیٹالی بیکر کے ہمراہ رانا جاگیر، ضلع عمرکوٹ کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک اور پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء رانا ہمیر سنگھ سوڈھا، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ٹھاکر راجویر سنگھ سوڈھا، کنور کرنی سنگھ سوڈھا، ٹھاکر بھوپال سنگھ سوڈھا (امریکہ) ایم این اے شازیہ مری، چیئرمین میونسپل کمیٹی عمرکوٹ حاجی سیف اللہ خالد سراج سومرو اور دیگر معززین اور معززین نے استقبال کیا۔
دورے کے دوران امریکی وفد کو خطے کے سماجی، تعلیمی اور ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا گیا اور مقامی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ سفیر نیٹالی بیکر نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ مقامی رہنماؤں نے وفد کو عمرکوٹ ضلع کے مسائل، عوامی ضروریات اور ترقیاتی امکانات سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ امریکہ مستقبل میں مزید تعاون فراہم کرے گا۔ دورے کے اختتام پر دونوں اطراف سے باہمی تعاون، دوستانہ تعلقات اور خطے کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اس موقع پرایم پی اے رانا ہمیر سنگھ ،کنول موہن لال اور انجینئر کنہیا موہن لال بھی موجود تھے۔

