تھانہ گوجر خان نے ، شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)گوجر خان پولیس کی کارروائی، شادی کا جھانسہ دے کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا شخص اپنے ساتھی سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کواپنے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا.

مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے ساتھی کے ساتھ ملکر اس کو اس کے شوہر کے خلاف بھڑکایا اور شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی، گوجر خان پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔