ایس پی ہیڈکوارٹرز پری گل ترین کی جانب سے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران میں تعریفی اسناد کی تقسیم

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ایس پی ہیڈکوارٹرز پری گل ترین نے فرائض منصبی کی ادائیگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران کو تعریفی اسنادسے نوازا،اسلام آباد پولیس کا وقار ان افسران کی بدولت ہے جو ایمانداری، خلوصِ نیت اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپرٹینڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹرز پری گل ترین نے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہتر ین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر پولیس افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان پولیس افسران نے فرض شناسی ،ایمانداری اور بھرپور لگن کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے،اسلام آباد پولیس کا وقار انہی افسران کی بدولت ہے جو ایمانداری، خلوصِ نیت اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہیں، انہو ں نے مزید کہا کہ بہادری،تہذیب اور شفافیت اسلام آباد پولیس کے امتیازی نشان ہونے چاہیں .

تمام افسران بھرپور ایمانداری ،فرض شناسی ،جانفشانی اور بہادری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں، آپ سب لوگ ایک بہترین پولیس فورس کا حصہ ہیں، اس موقع پر تمام افسران نے تعریفی اسناد کے حصول کو قابل ستائش قرار دیا.