راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )وزیر اعلی مریم نواز کی پنجاب کے شہروں کی بیوٹیفیکیشن کے کام کو مزید بہتر بنانے کی خصوصی ہدایت،ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی زیر نگرانی ملیہ پارک کی خصوصی سجاوٹ کا کام مکمل کر لیا گیا، پارک کو مختلف رنگوں کے دلکش برقی قمقموں سے سجا دیا گیا.

ملیہ پارک رات کےاوقات میں خصوصی روشنیوں کی سجاوٹ کی وجہ سے نہایت خوبصورت مناظر پیش کر رہا ہے، ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے ملیہ پارک راولپنڈی کے بیوٹیفیکیشن کے کام کو عوام کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے عوام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کا پنجاب کوخوبصورت بنانے کا وژن قابل تعریف ہے اور ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے بروقت بیوٹیفیکشن کا کام کرنا قبل ستائش ہےملیہ پارک کا لائٹنگ ایفیکٹ جہاں راولپنڈی شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے وہی عوام کے دلوں پر بھی گہرا اثر چھوڑ رہا ہےایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کا کہنا ہے کہ شہر کو پنجاب حکومت کے وژن کے تحت خوبصورت بنائیں گے، مستقبل میں شہر کی بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے مزید بہترین منصوبے بھی متعارف کروائیں گے.

