پاکستان اور کینیا ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے پر متفق

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کینیا کے وزیر برائے انفارمیشن، کمیونیکیشنز و ڈیجیٹل اکانومی ولیم کابوگو گٹاؤ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے ڈیجیٹل اکانومی میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے، ٹیکنالوجی گورننس میں اشتراک، تجربات کے تبادلے اور ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل شعبوں میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا شزا فاطمہ خواجہ اور ولیم کابوگو نے ڈیجیٹل انوویشن اور شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان اور کینیا کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کو وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔