اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا بنیادی حق حقِ خودارادیت ہے اور پاکستان اس حق کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ کشمیر میں بھارت کی موجودگی بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کشمیری عوام کو طویل عرصے سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے، جس پر عالمی برادری فوری اور مؤثر کردار ادا کرے شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ 5 فروری کا دن صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ یہ عالمی وعدے کی یاد دہانی ہے۔ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی یاد رکھنا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہمارا فرض ہے۔

