راولپنڈی پولیس کی کارروائی، 5 پتنگ سپلائرز گرفتار، سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری، 05 پتنگ سپلائر گرفتار،سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری، 05 پتنگ سپلائرکو گرفتارکرلیا .

زیر حراست پتنگ سپلائرز سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ہوئیں، کارروائیاں تھانہ وارث خان اورکہوٹہ کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، زیر حراست افرادکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کیا گیا، پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔