اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی صدارت اہم اجلاس منعقد تمام افسران کو امن و امان کے قیام، جرائم کی مو¿ثر روک تھام، موثر پٹرولنگ، معیاری و شفاف تفتیش، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی،اجلاس کے دوران ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تمام افسران کو فرائضِ منصبی کی ادائیگی اور شہریوں کی خدمت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام، جرائم کی مو¿ثر روک تھام، موثر پٹرولنگ، معیاری و شفاف تفتیش .
منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تمام افسران کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور موثر ردِعمل کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ اور خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے.

