موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس ہائی الرٹ، شہر بھر میں فول پروف حفاظتی اقدامات جاری

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )موجودہ سکیورٹی صوتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس ہائی الرٹ،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں متحرک۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ سکیورٹی صوتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس ہائی الرٹ،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز .

ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں متحرک ہیں، تمام افسران سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، شہر بھر میں امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹیز کو چیک اور بریف کیا جا رہا ہے، پولیس افسران کی متولین اور انتظامیہ سے میٹنگز، سکیورٹی ایس او پیز اور اقدامات بارے آگاہ کیا، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن عامہ اولین ترجیح ہیں،فول پروف سکیورٹی ہمہ وقت یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔