راولپنڈی (کرائم رپورٹر )ضلع اٹک میں پنجاب ہائی وے پٹرول (PHP) نے گندم و آٹا کی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر قانونی آٹا برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی پوسٹ خوشحال گڑھ پر تعینات شفٹ انچارج محمد طارق SI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مورخہ 08 فروری 2026 کو پوسٹ کے بیٹ ایریا سے گزرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ و پڑتال کی۔ دورانِ چیکنگ ایک ٹرک نمبر GLTD-3587 کو روکا گیا، جسے ڈرائیور نور اسلام ولد اعتبار گل، سکنہ کوہاٹ چلا رہا تھا۔
بامداد کے وقت ٹرک کی تلاشی لینے پر اس میں موجود 1200 تھیلے آٹا برآمد ہوئے، جو بغیر کسی مجاز اتھارٹی پرمٹ کے سمگل کیے جا رہے تھے۔ ڈرائیور مذکورہ آٹا کے حوالے سے کوئی قانونی دستاویزات پیش نہ کر سکا۔
قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ آٹا اور ٹرک کو مزید کارروائی کے لیے فوڈ پکٹ انچارج جمشید صاحب کے حوالے کر دیا گیا پنجاب ہائی وے پٹرول کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کا سدباب کیا جا سکے.

