راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ، امن و امان کے قیام کے عزم کا اظہار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنزملک طارق محبوب کی قیادت میں راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ، فلیگ مارچ پولیس ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر عمار چوک،راول روڈ، شاہین چوک، چاندنی چوک،ڈبل روڈ، فیض آباد، کمیٹی چوک، لیاقت باغ،پشاور روڈ،چوہڑ چوک،اڈیالہ روڈ اور دیگر علاقوں میں جاری، فلیگ مارچ میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن،چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران کی شرکت .

فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کے قیام کے لیے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ عمل ہے، کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کی خلاف ورزی یا شر پسندی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شہری کسی بھی غیر قانونی یا شرپسند سرگرمی کا حصہ نہ بنیں،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنزملک طارق محبوب کی قیادت میں راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ، فلیگ مارچ پولیس ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر عمار چوک،راول روڈ، شاہین چوک، چاندنی چوک،ڈبل روڈ، فیض آباد، فیض آباد،کمیٹی چوک، لیاقت باغ،پشاور روڈ،چوہڑ چوک،اڈیالہ روڈ اور دیگر علاقوں میں جاری ہے، فلیگ مارچ میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن،چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران کی شرکت کی .

فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کے قیام کے لیے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ عمل ہے، کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی یا شر پسندی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شہری کسی بھی غیر قانونی یا شرپسند سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔