بنگلہ دیش کی کابینہ کی حلف برداری میں پاکستان کو دعوت شہباز شریف آسٹریا روانہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری 17فروری کو ہوگی تقریب حلف برداری میں پاکستان کو دعوت موصول ہوگئی جب کہ دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکیں گے، شہباز شریف تقریب حلف برادری کا دعوت نامہ موصول ہونے سے قبل آسٹریا کے دورے پر روانہ ہوچکے ہیں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم آسٹریا کے پہلے سے طے شدہ سرکاری دورے پر ہیں۔