راولپنڈی میں پارکس اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے اقدامات تیز، بہترین سیکیورٹی انتظامات بھی مکمل

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر بھر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی سجاوٹ، خوبصورتی اور عوام کو بہترین تفریحی اور سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کام جاری ہے،راشد منہاس روڈ پر گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کا کام جاری ہے .

ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی کی خصوصی ہدایات پر ایچ اے کی جانب سے پارکوں کی تزین و آرائش،پارکوں میں لگے پھول پودوں کی نگہداشت کا کام جاری ہے،جس سے پارکوں کے حسن اور تازگی میں اضافہ ہوتا ہے،خوبصورت پھول اور سرسبز مناظر عوام کی توجہ کا مرکز ہیں،عوام شام کے اوقات میں پارکوں کا رُخ کرتے ہیں، بہترین تفریحی سہولیات سے لطف اندوز ہوتے ہیں،احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر شہر بھر کے پارکوں میں بہترین سیکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں،تاکہ پارک میں تفریح کے لئے آنے والے محفوظ رہ سکیں.

ایم ڈی ایچ اے کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت اور تفریح کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،راولپنڈی کو خوبصورت اور سر سبز بنانے اور عوام کو ایک اچھا تفریحی ماحول فراہم کرنے کا عزم ہے .