راولپنڈی (کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد، ایس ایس پی آپریشنز،سی ٹی ڈی کے افسران،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، اور دیگر افسران کی شرکت، سی پی او نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں،موجودہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس کی جوائنٹ سپیشل پکٹس قائم کی گئی ہیں،سپیشل پکٹس پر بھاری تعداد میں راولپنڈی پولیس کے افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے .

شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ جاری ہے،ٹرانسپورٹ اڈہ جات، بسوں و ویگنز اور آنے جانے والے مسافروں کی کڑی نگرانی اور چیکنگ کی جا رہی ہے، تھانہ جات اور لائنز ہیڈکوارٹرز کی سیکورٹی کی فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، افغان باشندوں اور غیر ملکی مقیم افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں کی جائیں،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد، ایس ایس پی آپریشنز،سی ٹی ڈی کے افسران ،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، اور دیگرپولیس افسران نے شرکت کی، سی پی او نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں،موجودہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس کی جوائنٹ سپیشل پکٹس قائم کی گئی ہیں،سپیشل پکٹس پر بھاری تعداد میں راولپنڈی پولیس کے افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے .

شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ جاری ہے،ٹرانسپورٹ اڈہ جات، بسوں و ویگنز اور آنے جانے والے مسافروں کی کڑی نگرانی اور چیکنگ کی جا رہی ہے،حساس مقامات کے گرد و نواح میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں،شہر بھر میں امام بارگاہوں، مساجد، گرجا گھروں اور دیگر حساس و اہم مقامات پر مربوط سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے،کرایہ داری ایکٹ اور ملازمین کی رجسٹریشن کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر بھرپور کریک ڈاؤن اور سرچ آپریشنز جاری ہیں، افغان باشندوں اور غیر ملکی مقیم افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں کی جائیں .
سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کے اہم مقامات اور شاہراہوں کی چوبیس گھنٹے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، تھانہ جات اور لائنز ہیڈکوارٹرز کی سیکورٹی کی فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، قانون کی خلاف ورزی یا شر پسندی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

