انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمے کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر ) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی مقدمہ کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی مقدمہ کی سماعت پر ملزمہ علیمہ خانم عدالت پیش نہ ہوئیں جس کے باعث مقدمہ میں استغاثہ کے آخری گواہ پر وکیل صفائی کی جرح نہ ہو سکی جبکہ مقدمہ میں مجموعی طور پر 17گواہان پر وکیل صفائی جرح مکمل کر چکے ہیں عدالت نے ملزمہ کی حاضری سے ایک روز کے استثنی کی درخواست منظور کر کے مقدمہ کی سماعت پیرتک ملتوی کر دی۔