ایران میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی جاری، 5852 افراد وطن پہنچ گئے.

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے دوران ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ17ویں روز بھی جاری رہا مزید237 افراد وطن پہنچ گئے، ضلعی حکام کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے آج 44 افراد وطن پہنچے ہیں اور 17روز کے دوران مجموعی طور پر 3784 افراد واپس آئے دوسری جانب گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 193 افراد واپس وطن آ چکے ہیں، اب تک مجمو عی طور پر 2068 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

علاوہ ازیں 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اورتفتان بارڈرکے ذریعے مجموعی طور پر 5852 افراد وطن واپس پہنچے، وطن واپس پہنچنے والوں میں زائرین، مزدور، ایرانی طلباء اور بزنس مین شامل ہیں، حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آنے آنے والے تمام افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔