اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا معاملہ پٹرول پمپ مالکان کا شدید ردعمل، ہڑتال کی دھمکیاں،ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے فوری طور پر مشاورت کا مطالبہ کیا ہے۔ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین وسیم کیانی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے موجودہ طریقہ کار پر ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان کو سنجیدہ اعتراضات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اہم معاملے پر پٹرولیم ڈویژن اور وزیر پٹرولیم کو اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے، ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین وسیم کیانی نے خبردار کیا کہ اگر ایسوسی ایشن کے مطالبات کو نظرانداز کیا گیا تو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہوں گ ے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر کسی نئے بحران کو جنم دینا دانشمندی نہیں ہوگی، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کرے اور پٹرول پمپ مالکان کے تحفظات دور کرئے۔

