ار بو ں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی قبل از گرفتاری ضمانت مسترد

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سپیشل جج سینٹرل ٹو اسلام آباد ہمایوں دلاور نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کر دی معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف 2 ارب روپے سے زائد کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کر دی ملزمہ کے خلاف (ایف آئی اے) نے الگ الگ مقدمات درج کر رکھے ہیں جبکہ ایک مقدمہ غیر کانونی کلینک چلانے کا بھی ہے .

غیرقانونی کلینک چلانے کے الزامات پر بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر حوالہ ہنڈی اور مشکوک مالی لین دین کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے الزامات ہیں، حقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ان کے 22 بینک اکاؤنٹس میں تقریبا 2 ارب روپے سے زائد کا ٹرن اوور سامنے آیا، جبکہ ان کی ظاہر کردہ سالانہ آمدن صرف 4 سے 6 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک مقدمہ کمرشل بینکنگ سرکل میں درج کیا گیا ہے، جس میں منی لانڈرنگ کی دفعات شامل ہیں، جبکہ دوسرا مقدمہ اینٹی کرپشن ونگ میں درج کیا گیا ہے، جس میں بغیر رجسٹریشن کلینک چلانے کے الزامات شامل ہیں، مزید یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے غیر قانونی طریقوں سے رقوم امریکہ اور دبئی منتقل کیں، دوسری جانب، اسلام آباد کی عدالت میں بھی اس کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت ہوئی، اسپیشل جج سینٹرل ٹو ہمایوں دلاور نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کر دی، عدالت نے یہ فیصلہ ان کی عدم پیشی کی بنیاد پر سنایا۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں قرار دیا کہ درخواست گزار جان بوجھ کر قبل از گرفتاری ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہیں، مزید برآں، عدالت نے طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی، عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ درخواست 13 جنوری 2026 سے زیر التوا تھی، جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اس کیس میں کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا گیا، تاہم ایک دوسرے کیس میں حکم امتناع کی بنیاد پر اس درخواست پر کچھ رعایت دی گئی تھی،کیس کی مزید سماعت اور تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مزید شواہد سامنے آنے کی توقع ہے۔