راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی، ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے ڈی ایس پی وارث خان رانا نعیم یٰسین کو تعریفی لیٹردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی.
ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان نے ڈی ایس پی وارث خان رانا نعیم یٰسین کو تعریفی لیٹردیا، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے سب انسپکٹر غلام مصطفیٰ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بابر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہریار، ہیڈ کانسٹیبل ناصر،ہیڈ کانسٹیبل بابر کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے،ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کا کہنا تھاکہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور جرائم کی روک تھام اولین ذمہ داری ہیں۔

