پٹرولیم ڈویژن اور ڈیلرز میں مذاکرات کامیاب، مارجن پر فیصلہ دو ماہ بعد

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ) پیٹرولیم ڈویژن اور ال پاکستان پٹرولیم ڈیلر اسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب دو ماہ بعد مارجن پر فیصلہ ہوگا، علی پرویز ملک،وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو پٹرولیم ڈیلرز کے مسائل کا بخوبی علم ہے، تاہم موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر فوری طور پر ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ ممکن نہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دو ماہ بعد اس معاملے پر تفصیلی غور کر کے فیصلہ کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے وزارتِ پٹرولیم کے کمیٹی روم میں آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز اونرز ایسوسی ایشن کے مختلف دھڑوں کے رہنماؤں، چیئرمین عبداسمیع خان، عر فان الہی، وسیم کیانی .

نعمان علی بٹ اور سمیت دیگر عہدیداران سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری پٹرولیم، ممبر آئل اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت اور ڈیلرز کے درمیان پہلے سے طے شدہ فارمولے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ترجیح عوام کو بلا تعطل پٹرول کی فراہمی ہے، اور ملک میں پٹرول کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام قومی مفاد میں ہے۔دوسری جانب ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کاروبار شدید مشکلات کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایمانداری کے ساتھ کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ وہ غیر قانونی طریقے اختیار نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے تقریباً 14 ہزار پٹرول پمپس مسائل سے دوچار ہیں۔وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے شکایت کی کہ حکومت اہم فیصلوں میں ایسوسی ایشن کو اعتماد میں نہیں لیتی، جس پر وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ہر میٹنگ میں ڈیلرز کا نمائندہ شامل کیا جائے گا۔ملاقات کے اختتام پر یہ طے پایا کہ دو ماہ بعد دوبارہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا،پیٹرولیم ڈویژن ال پاکستان پٹرولیم ڈیلر اسوسییشن کے درمیان مذاکرات کامیاباجلاس کی صدارت وفاقی وزیر پٹرولیم لی پرویز ملک نے کی۔