انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کو لنگر کھلانے کا انکشاف، انتظامات پر سوالات اٹھ گئے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) انڈر 18 ہاکی چیمپین شپ میں کھلاڑیوں کو خیراتی کھانا فراہم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد نجی ٹرسٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کو لنگر کھلائے جانے پر سوالات اٹھ گئے۔ پاکستان ہاکی لورز نے ایڈہاک صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے کردار پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا، ہاسٹل میں خیراتی کھانے کی فراہمی سے کھلاڑیوں کی فلاح کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، انتظامات پر شدید تنقیدکی جارہی ہے۔ کھیلوں کے میدان میں ایسے انتظامات کو شرمناک قراردیتے ہوئےکھلاڑیوں نے منتظمین کے خلاف نعرے بازی کی۔