اسلام آباد میں کاروباری مراکز دوبارہ کھولنے کی اجازت، تمام مارکیٹیں بحال

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادمیں کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کاکہناہے کہ ایکسپریس وے پر لگنے والے روٹ کے علاوہ شہر بھر میں کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے،تمام دکانیں اور مارکیٹیں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکتی ہیں ، عرفان نواز میمن کے مطابق اسلام آباد میں غیرملکی مہمانوں کی موجودگی کے باعث دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔