پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار کی سطح عبور

کراچی (بیورو رپورٹ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 3500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 444 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ سیشن کا اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4 ہزار 27 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 939 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں آج 55 ارب 55 کروڑ 48 لاکھ 80 ہزار 494 روپے مالیت کے 70 کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 535 شیئرز کا لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 911 پوائنٹس پر بند ہوا تھا دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہےخبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.38 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے اس کے علاوہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.30 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔