قلات میں دستی بم حملہ، 4 افراد شدید زخمی، ملزمان فرار

قلات (بیورو رپورٹ) قلات کے علاقہ کلی پندرانی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار سڑک پر ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے، گرنیڈ دھماکے کے نتیجے میں 4 راہگیر شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا،پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، فرار ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔