کراچی(بیورو رپورٹ ) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے 39 ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دے دیا کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244رنز بنائے۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے گلین میکسویل70 رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان خان نے 54، معاذ صداقت نے 28، صائم ایوب نے 12 رنز بنائے جبکہ کپتان مارنوس لبوشانے 5 اور عرفان خان بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے کنگزمین کے کوشال پریرا نے 50 جبکہ حسان خان نے 16رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی راولپنڈیز کی جانب سے سعد مسعود نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ عماد بٹ ، آصف آفریدی اور بین سیئرز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

