کراچی (بیورو رپورٹ ) آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو جیت کیلئے 344 رنز کا ہدف دے دیا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز انتہائی شاندار رہا دونوں اوپنر بلے بازوں نے سنچریاں سکور کیں، صدف شمس نے 112 گیندوں پر 101 رنزبنائے جبکہ گل فیروزہ نے 95 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی کپتان ثناء فاطمہ 25، عالیہ ریاض 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ سدرہ امین 59 اور عائشہ ظفر 18 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں۔

