سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کی تصدیق، پاکستان میں ایونٹ کی تیاریاں تیز

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں متوقع سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے سری لنکا نے شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ایونٹ کے انعقاد کی تیاریاں تیز کر دی گئیں میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سہ ملکی سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم، سری لنکا کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلی جائے گی جس کا مقصد آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کو بہتر بنانا ہے ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اس سیریز میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے اور تمام بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ سیریز رواں سال اکتوبر تا نومبر کے دوران پاکستان میں کھیلی جائے گی جبکہ میچز کے لیے لاہور اور کراچی کو ممکنہ وینیوز کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے مزید بتایا گیا ہے کہ سری لنکن ٹیم اس دورے کے دوران محدود اوورز سیریز سے قبل ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل سکتی ہے جبکہ بعد میں ٹیسٹ سیریز بھی شیڈول کا حصہ بن سکتی ہےیاد رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھی سہ ملکی سیریز کی کامیاب میزبانی کر چکا ہے اور یہ مجوزہ سیریز عالمی کپ سے قبل ٹیموں کے لیے اہم تیاری ثابت ہوگی۔