واسا راولپنڈی کا معرکہ حق کی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی واک کا اہتمام

راولپنڈی (سٹی رپورٹر )معرکہ حق کی شاندار فتح کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں واسا راولپنڈی کی جانب سے خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مینیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی عزیز اللہ خان ، ڈائریکٹر ایڈمن عمر فاروق، ڈائریکٹر فنانس اینڈ ریونیو طاہر بشیر سمیت واسا افسران اور عملے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے

مینجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی عزیز اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ عوام اور افواج پاکستان ایک مضبوط رشتے سے منسلک ہیں جو کسی طور پر جدا نہیں ہو سکتے مضبوط فوج ہی امن کی ضامن ہے اور افواج پاکستان کی موثر اور بھرپور کارروائی کے نتیجے میں بھارت جنگ بندی پر مجبور ہوا ہے معرکہ حق میں پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور اس کا غرور خاک میں ملا دیا آئندہ وہ ارض پاک کی طرف دیکھنے سے پہلے سو بار سوچے گا

ایم ڈی واسا نے اس موقع پر کہا کہ اس معرکے میں پاکستان کی فتح کے بعد خطے میں بھارتی بالادستی کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے اور بھارت کو عالمی سطح پر ہزیمت اور شرمندگی اٹھانا پڑی ہےایم ڈی واسا نے اس موقع پر کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے زور دیا تا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل اور دیرپا امن قائم کیا جا سکے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت دیا جائے

واسا راولپنڈی کا معرکہ حق کی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی واک کا اہتمام

ایم ڈی واسا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام اور افواج پاکستان وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار کھڑی ہیں اور ملکی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا آئندہ بھی بھارتی جارحیت کا مل کر بھرپور قوت سے جواب دیا جائے گا ایم ڈی واسا نے آخر میں کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونا اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے قوم خصوصی طور پر شکرانے کے نوافل ادا کرے ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں مانگے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرے.