اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں جاری عوامی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور پیش رفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فیصل ممتاز راٹھور کو اس لیے وزیراعظم بنایا تاکہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے ایک امانت ہیں اور پیپلزپارٹی اس امانت میں خیانت نہیں کرتی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے ہدایت کی کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور ساتھ ہی آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر بھی توجہ دی جائے۔

