فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے اور ہاؤسنگ سیکٹر میں جدید مالیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔

اس اہم تقریب میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے چیف انجینیئر، ڈائریکٹر ایڈمن تنویر حیدر کھوکھر ،ڈائریکٹر فائنانس ،ڈائریکٹر امپلیمنٹیشن /ڈائریکٹر سٹاف فیض عمر سیال سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی، مفاہمتی یادداشت پر دونوں اداروں کے مجاز نمائندگان نے دستخط کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ یہ شراکت داری سرکاری ملازمین کو جدید بینکاری سہولیات، آسان مالیاتی حل اور ہاؤسنگ منصوبوں سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگی، اس اشتراک کے ذریعے دونوں ادارے عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور صارفین کو سہل اور مؤثر خدمات فراہم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے نمائندگان نے اس موقع پر کہا کہ اتھارٹی اپنے ملازمین ، ممبران اور الاٹیز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہی ہے، جبکہ UBL کے عہدیداران نے اتھارٹی کے ساتھ اس شراکت داری کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں دونوں اداروں کے نمائندگان نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔