بھارہ کہو انکلیو ون منصوبہ 18 سال بعد بھی نامکمل، متاثرین کا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے خلاف احتجاج

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) فیڈڑل گورنمنٹ ایمپلائز ہ ائوسنگ فائونڈیشن اتھارٹی کا بھارہ کہو انکلیو ون پراجیکٹ 18سال میں بھی مکمل نہ ہوسکا متاثرین کا دفتر کے باہر ایف جی ای ایچ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی ہم سے پلاٹ کی رقم کے ساتھ اب جرمانے وصول کرنے کے نوٹس جاری کئے جارہے ہیں ہمارا کیا قصور ہے۔

متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہائوسنگ فائونڈیشن کو رقم بھی ادا کرچکے ہیں مگر موقع پر ان کے جے وی پارٹنر ڈاکٹر حفیظ نے ڈویلپمنٹ بند کررکھی ہے ہمیں اٹھارہ سالوں میں بھی پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا گیا، متاثرین کا کہنا تھا کہ ایف جی ای ایچ اے انتظامیہ کے افسران ہمیں یقین دلاتے ہیں کہ کام شروع ہوگا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر چیف انجینئر اور جے وی پارٹنر ملے ہوئے ہیں موقع پر کام نہیں ہورہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری ہائوسنگ کو بھی معاملے سے آگاہ کیا ہے مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اس دوران ہائوسنگ فائونڈیشن کے افسران نے متاثرین پر پراجیکٹ ڈائریکٹر چیف انجینئر اور دیگر افسران سے ملاقات کرائی متاثرین کو یقین دلایا گیا کہ بھارہ کہو انکلیو ون پر جلد کام شروع ہوجائے گا جہاں تک جرمانے کی بات ہے .

وہ بورڈ کی منظوری کے بعد ہی ختم ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب جے وی پارٹنر ڈاکٹر حفیظ کا کہنا ہے کہ کرونا کے دور سے لے کر اب تک ہائوسنگ فائونڈیشن نے ہمیں ایک روپیہ نہیں دیا ایکسی لیشن چارجز بڑھ چکے ہیں اس وجہ سے کام بند ہے۔