اسلام آباد (احسان بخاری/ سپیشل رپورٹر) کلکٹر کسٹم اسلام آباد کی ہدایت پر ضلع بھر میں امپورٹ پالیسی کی خلاف ورزی پر کرنے والے امتیازسپر سٹور‘ ڈی واٹسن کیمسٹ سمیت چھ سٹوروں پر کسٹم کے چھاپے‘ لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان فروخت کرنے والے سٹورز سے سامان قبضہ میں لے لیا گیا، کلکٹر کسٹم کو اطلاع ملی تھی کہ اسلام آباد گلبرگ گرین میں واقع امتیاز سپر سٹور چین‘ ڈی واٹسن کیمنسٹ ‘ صفا گولڈ مال میں واقع شاہین گراسری‘ لائف سٹائل کلیکشن ‘ ہائزHAYEES سٹور پر سمگل شدہ سامان فروخت ہورہا ہے.
جس پر کسٹم کے سی آئی یو یونٹ کی ٹیمیں تشکیل دے کر مذکورہ سٹور پر چھاپے مار کے لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی پرفیوم‘ جوتے‘ چاکلیٹ‘ کاسمٹکس سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے لیا موقع پر ڈی واٹسن کیمسٹ‘ امتیاز سپر سٹور سمیت دیگر سٹورز انتظامیہ کسٹم حکام کو امپورٹ کے کاغذات فراہم نہ کرکسکے کسٹم کے چھاپے کے بعد گلبرگ گرین میں واقع امتیاز سپر سٹور‘ ڈی واٹسن کیمسٹ انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی تاہم کسٹم نے انہیں تین دن کا ٹائم دیا کہ اگر امپورٹ کے کاغذات فراہم کریں ورنہ مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔

