وزیراعظم کی بار بار آفر کے باوجود اپوزیشن بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئی. رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی آفر کے باوجود اپوزیشن رہنما بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہوئے، کابینہ اجلاس کے بعد صحافی نے رانا ثنا اللہ سے سوال کیا کہ کیا کا بینہ کے اجلاس میں آزاد کمشیر کے حوالے سے کوئی بات ہوئی جس پر اںہوں نے کہا کہ آج کا کابینہ کا اجلاس صرف بجٹ کے حوالے سے تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ آج آزاد کشمیر میں پچھلے 2 دن کے حالات کے حوالے سے کافی بہتری ہے،وزیر اعظم نے اپوزیشن کو 3 مرتبہ بجٹ کے حوالے سے بات چیت کرنے کی آفر کی تھی وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اگر اپ میرے ساتھ بات نہیں کرنا چاہتے آپ سپیکر صاحب سے بات کر سکتے ہیں، شہباز شریف ہمشہ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، اسی وجہ سے اپوزیشن کو کئی مرتبہ بات چیت کی دعوت دی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن والے ابھی بھی بات کرنے کیلیے وزیر اعظم ہاؤس جا سکتے ہیں، کچھ روز قبل وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی، 2 روز قبل بھی سی ای سی اجلاس میں بھی شرکت کی تھی ، اُن کا مزید کہنا تھا کہ کچھ روز قبل وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بھی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، 2 روز قبل بھی سی ای سی اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔