پارلیمنٹ ہاؤس مارچ روکنے کے لیے پولیس کی کارروائی، متعدد مقامات پر نفری تعینات

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سرکاری ملازمین کے مجوزہ احتجاج اور پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ کو روکنے کے لیے پولیس نے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں، ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی ہے اور احتجاجی مظاہرین کو پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے مختلف حکمتِ عملیوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

اسی دوران اطلاعات کے مطابق احتجاجی سرگرمیوں کے دوران رحمان علی باجوہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری صورتحال کو کنٹرول کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے اقدامات کے تحت عمل میں لائی گئی ، سرکاری ملازمین کے احتجاج کے معاملے پر صورتحال تاحال کشیدہ ہے جبکہ پولیس حکام نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔