عاشورہ محرم پر 25 اور 26 جون کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد عاشورہ محرم کے موقع پر 25 اور 26 جون کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، ابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام 1448 ہجری کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کا اطلاق تمام وفاقی سرکاری دفاتر اور اداروں پر ہوگا جبکہ صوبائی حکومتیں بھی اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں گی، عاشورہ محرم کے دوران ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔