اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی پیشکش کے باوجود پی ٹی آئی سے باضابطہ مذاکرات شروع نہ ہو سکے، حکومتی ذرائع کے مطابق اسد قیصر اور جنید اکبر سے حکومتی وفد کی ملاقات ایشو کی بنیاد پر تھی، تحریک انصاف کی قیادت یا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے باضابط مذاکرات سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔
دوسری جانب ، سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے مذاکرات کےلیے سپیکر افس سے بھی رابطہ نہیں کیا، تحریک انصاف کے اراکین روز مجھ سے ملتے ہیں لیکن انہوں نے مذاکرات بارے کوئی بات نہیں کی، مذاکرات کےلیے میرا افس ہر وقت حاضر ہے، دوسری جانب ذرائع نے کہا کہ حکومت اپوزیشن اراکین میں ایوان میں ملاقاتیں بھی جاری لیکن مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی پیشکش پر جواب کے منتظر ہیں، خیال رہے تحریک انصاف نے باضابط مذاکرات کےلیے بانئ چیئرمین سے ملاقات کروانے کا مطالبہ کررکھا ہے۔

