اسحاق ڈار کی مدینہ منورہ میں حاضری، روزۂ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا

مدینہ (ویب ڈیسک) ن لیگ کے سینئر رہنما اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روزہ رسولﷺ پر حاضری دی ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق مدینہ منورہ پہنچنے پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اور سفیر پاکستان نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قاہرہ سے اسلام آباد واپسی پر مدینہ منورہ پہنچے ہیں، وزیر خارجہ آج ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔